Live Updates

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں میں رشوت لینے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

مذکورہ افسر کو ڈھائی لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 نومبر 2018 13:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2018ء) :کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسرکو ڈھائی لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا گیا۔ افسر نے نجی فیکڑی بنانے کی اجازت دینے پر ایک شخص سے مبینہ طور پر رشوت طلب کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رشوت کا بازار گرم ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں افسران بلا خوف وخطر رشوتیں وصول کرنے لگے ہیں۔

ایسے ہی ایک افسر کی رشوت وصول کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ مذکورہ افسر نے نجی فیکڑی کو تعمیرات کرنے پر ایک شخص سے مبینہ طور پر رشوت طلب کی۔اور اُس شخص سے پہلے 80 اور پھر 40 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا۔ کچھ دیر بات چیت کے بعد معاملہ ڈھائی لاکھ روپے میں طے پا گیا۔ لیکن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر کی قسمت خراب نکلی کیونکہ اینٹی کرپشن حکام موقع پر پہنچ گئے اور رشوت میں لی گئی رقم افسر کی جیب سے نکلوالی۔

(جاری ہے)

رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر افسر نے کہانی گھڑنے کی کوشش تو کی لیکن اینٹی کرپشن حکام نے اس کی ایک نہ سنی اور گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رشوت خور افسران کے گرد گھیرا تنگ کر رکھا ہے اور شہر بھر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک بھر میں کرپٹ اور رشوت خور افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس کے نتیجے میں کئی افسران اور ملازمین کو پکڑا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہی سے رشوت خوری اور کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کا وعدہ کیا تھا جس پر عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسی تحت کئی کرپٹ افسران کو پکڑا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات