Live Updates

وزیراعظم عمران خان کاایک روزہ دورہ پر کل لاہور آمد کا امکان

پنجاب حکومت کے شیلٹر زہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ اور دیگر کی ملاقاتیں بھی ہونگی

جمعہ 9 نومبر 2018 13:50

وزیراعظم عمران خان کاایک روزہ دورہ پر کل لاہور آمد کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کاایک روزہ دورہ پر آج ( ہفتہ) کے روز لاہور آمد کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ لاہور کے دوران پنجاب حکومت کے شیلٹر زہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں پانچ شیلٹر زہوم بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامات کی نشاندہی بھی کر دی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیرا عظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر کی ملاقاتیں بھی ہوں گی جس میں انہیں صوبے کے امور اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا جائے گا ۔وزیر اعظم عمران خان سے اعلیٰ سرکاری حکام کی ملاقاتوں کا بھی امکان ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات