Live Updates

نیب کا جعلی اور فرضی شکایت پر کاروائی کا فیصلہ

جھوٹی اور جعلی درخواستیں لانے والوں کو ایک سال قید ،جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں، ترجمان نیب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 13:50

نیب کا جعلی اور فرضی شکایت پر کاروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 نومبر 2018ء) : نیب نے جعلی اور فرضی شکایت پر کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ جھوٹی اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو سزا دی جائے گی۔نیب ذرائع کے مطابق جھوٹ اور جعلی درخواستیں لانے والوں سزا اور جرمانے ہوں گے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ جعلی درخواست لانے پر ایک سال قید ،جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں بھی ہو سکتی ہیں۔

یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کے لئے کیا گیا ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ہم فیس نہیں کیس کی بنیاد پر کاروائی پر یقین رکھتے ہیں۔شکایات کو ثبوتوں کے ساتھ مد نظر رکھا جائے گا۔شکایت کنندہ کو مکل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کروایا جائے گا۔2 ماہ تک تحریری درخواست کی جانب پڑتال کرنے کے بعد کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب نیب مختلف سیاستدانوں کے خلاف کاروائی کر رہا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت نیب میں زیر حراست ہیں۔جب کہ ان کے بیٹوں کو بھی نیب نے طلب کر رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب کے پیچھے عمران نیازی چھپا ہوا ہے، نیب نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے اندر کا خوف ان کی زبان پر آ جاتا ہے۔

عمران نیازی پاکستان کے عوام کو پچاس لاکھ گھر کیسے دے گا۔ عمران نیازی نے وعدے پورے نہ کئے تو قوم ان کا محاسبہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دس سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ نیب کالا قانون ہے اسے ختم نہ کر کے ہم سے غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں پر بیرون ممالک کرپشن کے دھبے لگا کر ملک کو بدنام نہ کیا جائے۔ اس وقت خارجی سطح پر چین سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات