گھریلو تنازعہ پر والدین نے اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

28 سالہ نوجوان کو گھریلو تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ والدین گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 نومبر 2018 13:59

گھریلو تنازعہ پر والدین نے اپنے ہی بیٹے کو موت کے گھاٹ اُتار دیا
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2018ء) : بھارت کے شہر بہار میں والدین نے اپنے ہی 28 سالہ بیٹے کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا، جس کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھارتی شہر ضلع خاگاریا میں ایک جوڑے نے گھریلو تنازعہ پر اپنے 28 سالہ بیٹے پر تشدد کر کے اسے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 28 سالہ اربند کُمار کو اس کے والدین نے مبینہ طور پر چھڑیوں سے مارا۔

28 سالہ نوجوان کا اپنی بیوی اور والدین سے اکثر جھگڑا رہتا تھا جبکہ اس کا افئیر بھی تھا جس پرگھر میں اکثر تنازعہ رہتا اور جھگڑے ہوتے تھے۔ سب انسپکٹر پولیس افسر پی کے جھا نے کہا کہ پیر کے روز بھی 28 سالہ نوجوان کا اپنے والدین سے جھگڑا ہوا جس پر اس کے والدین نے اسے چھڑیوں سے خوب پیٹا اور اسی تشدد کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

نوجوان کے والدین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر مہیش خنط پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ والدین کے تشدد سے موت کے گھاٹ اُترنے والے اربند کُمار کی میت کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال بھجوادیا گیا ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی میں پیش رفت ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو گرفتار کر کے ان سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ البتہ والدین کی جانب سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے کہ خود کو لبرل اور انسانی حقوق کا عملبردار کہلوانے والے بھارت میں اکثر ہی ایسے انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔ بھارت کے لوگوں میں عدم برداشت کے کئی واقعات ماضی میں بھی منظر عام پر آئے ہیں جنہیں سُن کر روح تک کانپ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :