Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا وزراء کی 100دن کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان اچھی کارگردگی دکھانے والے وزراء کو قومی اور حکومتی سطح پر کریڈیٹ دیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 14:23

وزیراعظم عمران خان  کا وزراء  کی 100دن کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 نومبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے وزراءکی پہلے سو دنوں کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارتوں کو پہلے مرحلے کی کارگردگی کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 100روزہ پلان کے تحت وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کی کارگردگی کا پہلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اور وزارتوں کو 100روزہ پلان کے پہلے مرحلے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم عمران خان خان کی ہدایت پر وزراء کی بھاگ دوڑ جاری ہے اور منصوبہ بندی پر عمل در آمد مزید تیز ہو گیا ہے۔ہر وزارت کو تحریری رپورٹس جمع کروانا ہوں گی کہ پلان کے اہداف حاصل ہوئے ہیں یا نہیں۔وزراء کو رپورٹ میں بتانا ہو گا کہ قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

کفایت شعاری، سادگی پر عمل ہوا؟ عوام کو ریلیف کے لیے کیا اقدمات کیے ؟ اور حکومتی منشور پر عمل درآمد، نئی اسکیموں،کرپشن کے سد باب کے لیے کیا اقدمات کیے۔وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارگردگی سامنے لائیں گے اور اعلیٰ کارگردگی کے حامل وزراء کو حکومتی و عوام سطح پر کریڈٹ دیں گے۔ اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں وزراء کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔

عمران خان کے پاس وزراء کی دو ماہ کی کارگردگی کی رپورٹ سامنے آئی۔اس اجلاس میں وزیراعظمعمران خان نے وزراء کو یہ بھی بتایا کہ وہ کس کس کی کارگردگی سے خوش نہیں ہیں۔عمران خان پہلے بھی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ اگر کوئی وزیر کام نہیں کر رہا تو وہ کرپشن کے ضمرے میں آ رہا ہے۔کہ وزراء کی کاگردگی کو باقاعدہ اعداد و شمار کے لحاظ سے دیکھا گیا جس کے مطابق تین وزاتوں کی کارگردگی بہتر رہی۔

جن میں وزارت داخلہ،وزارت خزانہ اور وازرت اطلاعات شامل ہیں۔جس میں وزارت داخلہ کی کارگردگی 43 فیصد،وزارت خزانہ 13 فیصد اور وزیر اطلاعات کی گارگردگی 11 فیصد رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کیا ان تین وزاتوں کے علاوہ کسی کے پاس کارگردگی دکھانے کو کچھ ہے؟۔ وزیراعظم نے کئی وزراء کی کارگردگی پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ تین ماہ بعد میں ایک بار پھر سے رپورٹ چیک کروں گا اور کارگردگی نہ دکھانے والوں کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات