Live Updates

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے تین نو منتخب ارکان نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیا

جمعہ 9 نومبر 2018 15:11

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے تین نو منتخب ارکان نے سندھ اسمبلی کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے تین نو منتخب ارکان نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے لیاہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کااسپیکرآغاسراج درانی کی صدارت میں ہوا۔آغا سراج درانی نے تینوں ارکان سے انکی اسمبلی رکنیت کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف لینے والوں میں پیپلزپارٹی کے ساجد جوکھیو، احمد رضا جیلانی اور پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی شامل تھے۔

ایوان میں ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ارکان نے جے یو آئی س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے بیہمانہ قتل پر اظہار افسوس کیا اور انکے ایصال ثواب و درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔ ایوان میں سابق وزیر داخلہ سندھ اور رکن پیپلزپارٹی سہیل انور سیال کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات