تعلیم کا حصول اور جلد شادی کا خوف، قصور کی طالبہ کراچی آگئی

جمعہ 9 نومبر 2018 15:11

تعلیم کا حصول اور جلد شادی کا خوف، قصور کی طالبہ کراچی آگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پنجاب کے شہر قصور کی رہائشی 14سالہ میٹرک کی طالبہ نے تعلیم کے حصول اور جلد شادی کے خوف سے گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئی۔

(جاری ہے)

نو عمر مصباح پولیس کانسٹیبل کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب سے ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ والد پڑھائی کے خلاف ہیں اور جلد شادی کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں موجود 14 سالہ مصباح کے پاس اسکول یونیفارم اور درسی کتب بھی موجود تھیں۔