نور خان ائیربیس پر سی 130طیارے میں آگ لگ گئی

ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 14:57

نور خان ائیربیس پر سی 130طیارے میں آگ لگ گئی
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09نومبر 2018ء) نور خان ائیربیس پر سی 130طیارے میں آگ لگ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے وقت کریش کر گیا۔ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹریننگ مشن میں شریک پائلٹ اور ٹرینی محفوظ رہے۔

ترجمان ائیر فورس کے مطابق  نور خان ائیربیس پر سی ون تھرٹی طیارہ رن وے پر پھسل گیا  اور دیوار سے ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی تاہم پائلٹ و دیگر عملہ محفوظ رہا۔جس کے بعد ریسکیو ٹیمیوں کو فورا طلب کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :