Live Updates

عمران خان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے بیرون ملک علاج پر لگائی گئی پابندی درست ہے ،ْ زرتاج گل

وزیر اعظم جلد لاہور کا دورہ کرینگے ،ْ پنجاب کی حکومت کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا ،ْمیڈیا سے بات چیت

جمعہ 9 نومبر 2018 15:26

عمران خان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے بیرون ملک علاج پر لگائی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے بیرون ملک علاج پر لگائی گئی پابندی درست ہے ،ْوزیر اعظم جلد لاہور کا دورہ کرینگے ،ْ پنجاب کی حکومت کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت اچھی ہے ،ْگزشتہ دو ماہ میں پنجاب میں 300 بلین روپے مالیت سے زائد کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے جس میں محکمہ اوقاف کنٹونمنٹ پارکس سمیت دیگر سرکاری محکموں کی زمین شامل ہے۔

وزیراعظم جلد لاہور جائیں گے اور پنجاب کی حکومت کی کارکردگی کا مزید جائزہ لیا جائے گا جبکہ انتخابات کے دوران وزیراعظم نے بے گھر افراد کو شیلٹر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وعدے کی تکمیل کے لئے وزیراعظم صوبہ پنجاب میں بے گھر افراد کو شیلٹر ہوم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے ایوان میں کہا کہ عمران خان قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ زرداری چاہتے تھے کہ اسلام آباد اور ملک کے دوسرے شہروں میں دھرنے کے دوران لوگوں کا ناحق خون بہا۔

مسلمان کو مسلمان مارتے ،ْحکومت نے علماء کے ساتھ حامی بھری جس کی وجہ سے دھرنا ختم ہوا اور لوگوں کا ناحق خون بہنے سے بچ گیا۔ ہم وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں زرتاج گل نے کہا کہ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کے بیرون ملک علاج پر جو پابندی لگائی وہ درست ہے۔ جن لوگوں نے علاج کروانا ہے وہ ذاتی اخراجات سے بے شک علاج کروائیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے اس فیصلے سے ہسپتالوں کی بہتری ہوگی۔ علاج کے حوالے سے مزید سہولیات ہوں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات