مولانا سمیع الحق کی قتل کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا

جمعہ 9 نومبر 2018 15:34

مولانا سمیع الحق کی قتل کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی قتل کی تفتیش کرنے والی خصوصی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن سردار غیاث گل کی سربراہی میں 7 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاہم اب اس ٹیم کے سربراہ کو ہی تبدیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی راولپنڈی سردار غیاث گل کو پرنسپل پولیس ٹریننگ اسکول تعینات کردیا گیا ہے ،ْ ان کی جگہ گوجرانوالہ میں تعینات ایس ایس پی امیر عبداللہ نیازی کو ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کردیا گیا ،ْ مولانا سمیع الحق کیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی بھی امیر عبداللہ نیازی کریں گے۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کے گھر کے اندر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا تاہم پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔