چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف اور ایوان کی رائے لے کر صحت سے متعلقہ سوالات موخر کرنے کی اجازت دیدی

گیلری میں موجود مختلف وزارتوں اور محکموں کے افسران کی فہرست فراہم کی جائے ،ْچیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی ہدایت سینیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل نے ضمنی سوال کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً سوال کرنے سے انکار کر دیا ،ْ چیئر مین سینٹ نے اگلا سوال لے لیا

جمعہ 9 نومبر 2018 15:38

چیئرمین سینیٹ نے قائد حزب اختلاف اور ایوان کی رائے لے کر صحت سے متعلقہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد حزب اختلاف اور ایوان کی رائے لے کر صحت سے متعلقہ سوالات موخر کرنے کی اجازت دیدی۔ جمعہ کو اجلاس کے دوران وزیر ہیلتھ ریگولیشنز عامر کیانی نے درخواست کی کہ ان کا 11 بجے اہم اجلاس ہے ان سے متعلقہ سوالات ڈیفر کر دیئے جائیں۔ چیئرمین نے قائد حزب اختلاف اور ایوان کی رائے لے کر صحت سے متعلقہ سوالات موخر کرنے کی اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے گیلری میں موجود افسران کی حاضری طلب کر لی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے سیکرٹری سینٹ کو ہدایت کی کہ انہیں گیلری میں موجود مختلف وزارتوں اور محکموں کے افسران کی فہرست فراہم کی جائے۔ اجلا سکے دور ان چیئرمین سینٹ نے سردار اعظم موسیٰ خیل کو سوال کرنے کی دعوت دی لیکن وہ گزشتہ سوال پر ضمنی سوال کرنے پر اصرار کرتے رہے اور چیئرمین سے کہا کہ اگر ضمنی سوال کی اجازت نہ ملی تو میں اپنا سوال نہیں کروں گا جس پر چیئرمین نے کہا کہ آپ کی مرضی ہے، جس کے بعد انہوں نے ایجنڈے کے مطابق اگلا سوال لے لیا۔

متعلقہ عنوان :