سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور ،ْ محمد یوسف اور حلیمہ ہائی سکول پشاور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی

جمعہ 9 نومبر 2018 15:38

سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور ،ْ محمد یوسف اور حلیمہ ہائی سکول پشاور کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹرز سعید انور ،ْ محمد یوسف اور حلیمہ ہائی سکول پشاور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ جمعہ کی نماز سے قبل دونوں کا پارلیمنٹ ہائوس کی مسجد میں بیان ہوگا‘ دونوں مہمان شخصیات وزیراعظم کی گیلری میں موجود ہیں جس پر ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔حلیمہ ہائی سکول پشاور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حلیمہ ہائی سکول پشاور کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کا ایوان آمد پر خیر مقدم کیا ۔