پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل،

دہشتگردی میں ملوث 68 ملزمان کی رہائی روکنے کا حکم پشاور ہائیکورٹ نے ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا

جمعہ 9 نومبر 2018 15:49

پشاور ہائیکورٹ کا حکم معطل،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے 68 ملزمان کو رہا کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 68 ملزمان کی سزا کالعدم قرار تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ میں سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ملزمان دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں لہٰذا فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزاؤں کو بحال کیا جائے۔

اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد روکتے ہوئے ملزمان کی رہائی روک دی ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹس کو ملزمان کو رہا نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی