کراچی ۔ سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شوہر گرفتار

جمعہ نومبر 16:02

کراچی ۔ سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا شوہر گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی نے سابق بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سابق بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں شوہر نعمان کو گرفتار کرلیا۔ملزم نعمان کو ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض اور جعلی فیس بک اکاؤنٹس کے ذریعے تصاویر آپ لوڈ کرنے کے شواہد حاصل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔