Live Updates

اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پا کستان کو بنا نے کیلئے کو شاں ہیں، وفاقی وزیر اطلا عات

جمعہ 9 نومبر 2018 16:09

اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پا کستان کو بنا نے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلا عات و نشر یا ت چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمر ان خان پاکستان کو قائداعظم اور علا مہ اقبال کی سوچ کے مطابق بنا نے کا عزم رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاعر مشرق علامہ اقبال کے یو م ولا دت کے مو قع پر اپنے بیان میں وزیراطلا عات فواد حسین چوہد ری نے کہا کہ اقبال نے خودی کا پیغام اور شاہین کی زندگی اپنا کر جہد مسلسل کا درس دیا نو جو انو ں کو خاص طور پر علا مہ اقبال کے کلا م کا مطا لعہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مفکر پا کستان کے خواب کی تعبیر تحریک انصاف کا ایجنڈا اور منشور ہے ہم اقبال کے خواب اور قائد اعظم کے وژن کے مطابق پا کستان کو بنا نیکیلئے کو شاں ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات