Live Updates

وزیراعطم نے معلومات تک رسائی کے قانون2017ء کے تناظر میں 3رکنی انفارمیشن کمیشن تشکیل دے دیا، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعظم چیف انفارمیشن کمشنر، زاہد عبداللہ و فواد ملک انفارمیشن کمشنر4سال کے لئے مقرر

جمعہ 9 نومبر 2018 16:09

وزیراعطم نے معلومات تک رسائی کے قانون2017ء کے تناظر میں 3رکنی انفارمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے معلومات تک رسائی کے قانون 2017ء کے تناظر میں 3رکنی کمشین تشکیل دے دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان نے 3رکنی انفارمیشن کمیشن تشکیل دے دیا ہے، جو کہ معلومات کے رسائی کے قانون 2017ء کا جائزہ لے گا، 3رکنی کمیشن میں سابق سیکرٹری اطلاعات محمد اعظم، چیف انفارمیشن کمشنر اور زاہد عبداللہ سمیت فواد ملک انفارمیشن کمشنر تعینات کر دیئے ہیںِ جن کی تعینات کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے، چیف انفارمیشن کمشنر اور انفارمیشن کمشنر کے تعیناتی 4سال کیلئے کی گئی ہی جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :