شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا

مسلم لیگ (ن) نے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو پارٹی صدر کے استقبال کیلئے عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی

جمعہ نومبر 16:24

شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف کو پروڈکشن آرڈرختم ہونے پر کل ( ہفتہ) کے روز احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کارکنوں کو پارٹی صدر کے استقبال اور اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت پہنچنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کی صبح آٹھ بجے احتساب عدالت پہنچیں۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی جانب سے اراکین اسمبلی کوبھی احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نیب اور پولیس کی جانب سے بھی سابق وزیرا علیٰ محمد شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں کو احتساب عدالت جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور حکمت عملی کے عدالت جانے والے والی شاہراہوں کو پیشگی بیرئیر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا جائے گا۔