سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبا ل کل تنظیمی امور کے سلسلے میں کراچی پہنچیں گے

جمعہ نومبر 16:34

سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبا ل کل تنظیمی امور کے سلسلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ،سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبا ل کل (ہفتہ) تنظیمی امور کے سلسلے میں کراچی پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ دوپہر ایک بجے احمد خان تالپور کی جا نب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے ۔بعد ازاں ان کی رہائش پر میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے ۔