Live Updates

نیازی کنٹینرسے نیچے اتر آئیں وہی رٹی پٹی تقریر کرتے ہیں

ملک میں معیشت کیساتھ مذاق ہو رہا ہے ‘پرویز ملک اناڑی حکمرانوں کیوجہ سے ملکی معیشت بیٹھ چکی انکی کی یہی روش رہی تو ملک کا اللہ ہی حافظ، عمران نذیرکی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 9 نومبر 2018 16:41

نیازی کنٹینرسے نیچے اتر آئیں وہی رٹی پٹی تقریر کرتے ہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کنٹینرسے نیچے اتر آئیں وہی رٹی پٹ تقریر کرتے ہیں ملک میں معیشت کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے اورنج لائن اور سی پیک نوازشریف کا لگایا ہوا پودا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزنیب کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر غزالی سلیم بت،سید توصیف شاہ ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعدیہ تیمور،جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت ،کشور باجوہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور آپ جگہ جگہ کشکول اٹھا کر جاتے ہیں، آپ کے کیے وعدے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انتقامی سیاست میں مصروف اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت بیٹھ گئی ہے،حکومت انتقامی سیاست میں مصروف ہے حکمرانوں نے یہی روش اپنائے رکھی تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا کرپشن کے ثبوت ہیں سامنے لائیں ، نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا پھر معافی مانگیں۔ عمران خان کو نیب کی رفتار کم اس لئے لگ رہی ہے کیونکہ ان کے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمشن کے 6ارب کدھر گئی عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات