پی پی 173 سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سرفراز حسین کی نا اہلی کیلئے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت14نومبر تک ملتوی

الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے وکلا ء کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر بحث کے لیے طلب کر لیا

جمعہ نومبر 16:50

پی پی 173 سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سرفراز حسین کی نا اہلی کیلئے دائر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) الیکشن ٹربیونل نے صوبائی حلقہ پی پی 173 سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سرفراز حسین کی نا اہلی کے لیے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت14نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا ء کو درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر بحث کے لیے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ناکام امیدوار عرفان شفیع کھوکھر کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سرفراز حسین نے کاغذات نامزدگی میں زرعی اراضی اور بینک اکائونٹس کا ذکر نہیں کیا۔استدعا ہے کہ عدالت سرفراز حسین کو نا اہل قرار دے کر دوبارہ انتخاب کا حکم دے ۔