سندھ اسمبلی: رویت ہلال کمیٹی کا ایک ہی اجلاس منعقد کرنےکا مطالبہ

چاند کی تاريخوں پرمسئلہ ہوتا ہے، رويت ہلال کا ايک ہی اجلاس منعقد کيا جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 نومبر 2018 16:30

سندھ اسمبلی: رویت ہلال کمیٹی کا ایک ہی اجلاس منعقد کرنےکا مطالبہ
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) سندھ میں رویت ہلال کا ایک ہی اجلاس منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا گیا، چاند کی تاريخوں پرمسئلہ ہوتا ہے، رويت ہلال کا ايک ہی اجلاس منعقد کيا جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ اسمبلی میں رويت ہلال کمیٹی کے اجلاسوں سے متعلق قرارداد جمع کروا دی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں قرار داد صوبائی وزير ناصر شاہ نے پيش  کی۔ قرار داد پر ایوان میں پيرکوبحث ہوگی۔ قرار داد کے متن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلياں رويت ہلال کے ايک ہی اجلاس کا قانون پاس کريں۔ مختلف اجلاسوں کے انعقاد سے چاند کی تاريخوں پرمسئلہ ہوتا ہے۔ تاہم رويت ہلال کا ايک ہی اجلاس منعقد کيا جائے۔ واضح رہے اسلامی مہینے کی تاریخوں کیلئے چاند کو دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں چاند کو دیکھنے کیلئے ڈویژنل سطحوں پر بھی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جس پر صوبوں میں چاند سے متعلق شہادتیں موصول ہونے پر مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کرتے ہیں۔ لیکن بعض مقامات پر چاند دیکھنے کی اوقات مختلف ہوتے ہے۔ جس کے باعث چاند کی تاریخوں میں بھی تضاد آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

جیسے ماہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر شوال کے چاند کیلئے لوگوں کی نظریں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر لگی ہوتی ہیں لیکن دوسری جانب شمالی علاقہ جات میں بعض مقامات پر ایک روز قبل ہی نماز عید ادا کردی جاتی ہے۔ اسی طرح کل کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اس دوران ملک بھر سے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے شہادتیں حاصل کرنے کی کوشش کی گئیں۔ تاہم چاند نظر نہ آنے کے باعث مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم ربیع الاول 10 نومبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ جبکہ عید میلاد النبیﷺ 21 نومبر بروز بدھ کو ہوگی۔