عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہو سکی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ نومبر 16:40

عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2018ء) عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں  کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہو سکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت میں بیوی کو منانے میں ناکام شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے رو برو خاتون شگفتہ کی خلع سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے دونوں میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی مگر دونوں  کے درمیان مقررہ وقت میں صلح کے حوالے سے پیش رفت نہ ہو سکی۔عدالت نے خاتون کی جانب سے دائر خلع کی درخواست منظور کر لی جب کہ متین نامی نوجوان یہ صدمہ برداشت نہیں کر سکا اور چل بسا۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل کراچی رجسٹری میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب شہری دوسری شادی کی خواہش لے کر چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا تھا۔

شہری سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کا نام عبد القادر ہے اور کراچی کا رہائشی ہے۔ جو دوسری شادی کی خواہش لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچا۔عدالت میں شہری نے جسٹس سے دوسری شادی میں مدد مانگی تو کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔چیف جسٹس بھی شہری کی خواہش سننے کے بعد حیران ہو گئے۔اور شہری سے استفسار کیا کہ کیا آپ یہاں نکاح کے لیے آئے ہیں؟۔

شہری نے کہا کہ میری بیوی فوت ہو چکی ہے اور اس کی پنشن مجھے ملتی ہے۔میں دوسرا نکاح کرنا چاہتا ہوں لیکن دوسرا نکاح کرنے کی صورت میں کے ایم سی میری پنشن روک دے گی۔ اس سلسلے میں عدالت میری مدد کرے اور کے ایم سی کو میری پنشن روکنے سے منع کرے۔چیف جسٹس نے شہری کی پوری درخواست تو سنی لیکن مطالبہ نا قابل عمل ہونے کی وجہ سے شہری عبدالقادر کی درخواست مسکرا کر واپس کر دی۔