نیب کا جعلی اور فرضی شکایات پر مبنی درخواستیں دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ایک سال قید ،جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی،فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ کم کرنے کیلئے کیا گیا‘ ترجمان

جمعہ 9 نومبر 2018 17:17

نیب کا جعلی اور فرضی شکایات پر مبنی درخواستیں دینے والوں کیخلاف سخت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے جعلی اور فرضی شکایات پر مبنی درخواستیں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے جھوٹی اور فرضی شکایات پر مبنی درخواستیں دینے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ایسا کرنے والوں کو ایک سال قید ،جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرانا ہو گا جبکہ دو ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔درخواست درست ثابت ہونے پر چار ماہ کے اندر اندر انکوائری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق نیب شکایت کنندہ کو شکایت کا ڈائری نمبر دے گا جو دو ماہ بعد ٹریک کیا جا سکے گا جس سے شکایت کنندہ کو پتہ چل سکے کہ اس کی جانب سے دی جانے والی درخوات پر انکوئری کس مرحلے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :