اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے ایکسائز دفتر سے ریکارڈ حاصل کرلیا

جمعہ 9 نومبر 2018 17:17

اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ اینٹی کرپشن نے نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں سے متعلق ڈی جی اور ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق نمبر پلیٹوں کے ٹھیکوں کی مد میں مبینہ طور پر چھ ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے اورسیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے پہلے ہی اس کی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :