جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی شہادت پر یوم احتجاج منایا گیا

جمعہ 9 نومبر 2018 17:21

جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام س کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق کی شہادت پر یوم احتجاج منایا گیا اس موقع پر سیمینارز کا بھی انعقاد کیا گیا مذمتی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ لاہور میں جمعہ کے بعد اچھرہ میں قاری علیم الدین شاکر کی صدارت میں ایک تقریب کا ہوئی جس میں ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین ، قاری واحد بخش، مولانا عبدالروف ربانی مولانا علی شاہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

بزرگ عالم دین اور ممتاز مذہبی سیا سی راہنماء مولانا سمیع الحق کی اتحاد امت کے لئے ان کی خدمات پر انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے قر آن خوانی کاا ہتمام بھی کیا گیا مختلف مقامات پر تعزیتی تقریبات سے جے یو آئی س کے لاہور امیر قاری علیم الدین شاکر ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین فہیم الحسن تھانوی مفتی احمد علی ثانی و دئگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی دردناک شہادت پاکستان کیخلاف ایک گہری اور گھناؤنی سازش ہے، یہ حملہ مولانا مرحوم پر حملہ نہیں بلکہ ملک میں امن اور مظلوم انسانیت پر حملہ ہے ، مشکل حالات میں بھی مولانا مرحوم سچ کہتے تھے اور خوب کہتے تھے، اسلام اورپاکستان اور قوم کیلئے مولانا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی،علماء اور مقررین نے مطالبہ کیا کہ مولانا کے قتل کی تحقیقات کرارکر حکومت اصل سازش سے قوم کو اگاہ کرے ، مولانا سمیع الحق کو شہید کر کے سازشی ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے تھے لیکن علماء نے سنگینی کو سمجھااور ایسی سازشوں کا مقابلہ کر کے مولانا مرحوم کے مشن کو زندہ رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علماء وطن عزیز میں اسلام اور وطن کیخلاف سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ جاری رکھیں گے۔