Live Updates

وزیراعظم کا ماضی میں نظر انداز اہل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خود مختار اداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 نومبر 2018 17:02

وزیراعظم کا ماضی میں نظر انداز اہل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں نظر انداز اہل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خود مختار اداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزر اعظم عمران خان نے ایک بڑا اقدام کرتے ماضی میں نظر انداز اہل افسران سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سول سروس اصلاحات سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی۔جس میں خالی پوسٹوں اور خود مختار اداروں کے سربراہوں سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق خود مختار اداروں اور ڈویژن میں کون کب سے تعینات ہے اور اسی سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ میں کہا گیا خود مختار اداروں میں 50سے زائد پوسٹیں خالی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اداروں میں قابل افسران تعینات کر کے بہتری کے خواہشمند ہیں اور وزارتوں اور خود مختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے تعیناتیوں سے متعلق وزراء سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں اور جلد وزارتوں اور خود مختار اداروں میں نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر چکی ہے۔

گریڈ 22 کے افسر محمد مشتاق احمد کو وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ڈویژن میں بطورسیکرٹری تعینات کیا گیا ہے وہ اسٹیبلٹمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ گریڈ 22 کی افسر رابعہ جویری آغا کے محکمہ موسمیات ڈویژن میں سیکرٹری تعیناتی کے احکامات واپس لے لئے گئے ہیں۔ انہیں 29 اگست 2018ء کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکرٹری موسمیات تعینات کیا گیا تھا۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر رضوان ملک کا تبادلہ کرکے سیکرٹری پرائیویٹائزیشن کمیشن میں تعینات کیا گیا ہے ۔ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی تعیناتی کے منتظر تھے اسی طرح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان خان کا تبادلہ کرکے موسمیات ڈویژن میں بطور سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی تعیناتی کے منتظر تھے ۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے 22گریڈ کے افسر خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری نیشنل سکیورٹی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس سے قبل وہ صنعت وپیداوار ڈویژن میں بطور سیکرٹری تعینات تھے۔ ایڈمسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22 کے ایک اور افسر سید افتخار حسین بابر کو ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے اس سے قبل وہ نیشنل سکیورٹی ڈویژن میں بطور سیکرٹری تعینات تھے ۔

ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 22 کے افسر معروف افضل جو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے کا تبادلہ آئی ٹی ٹیلی کام ڈویژن میں کرکے سیکرٹری آئی ٹی ٹیلی کام لگایا گیا ہے۔ کامرس وٹریڈ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر اظہر علی چوہدری کو سیکرٹری انڈسٹری وپیداوار تعینات کیا گیا ہے قبل ازیں وہ سیکرٹری ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن تھے۔ انلینڈ ریونیو سروس گروپ کی گریڈ 22 کی افسر رخسانہ یاسمین کو نیشنل ٹرسٹ برائے خصوصی افراد کی مینجنگ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کی منتظر تھیں۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر عمران احمد کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ لگادیا گیا ہے اس سے قبل وہ داخلہ ڈویژن میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔اسی طرح ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد رشید کو تبدیل کرکے ان کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کی گئی ہیں وہ اس سے پہلے حکومت سندھ کے تحت فرائض انجام دے رہے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات