اسپیکرچودھری پرویزالٰہی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات

چودھری پرویزالٰہی کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں نماز جمعہ کی ادائیگی، ملکی ترقی، خوشحالی، سلامتی کیلئے خصوصی دعا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 نومبر 2018 17:08

اسپیکرچودھری پرویزالٰہی کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے نماز جمعہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں ادا کی اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی اور میاں احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے معروف عالم دین و سکالر مولانا طارق جمیل، درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء سے تشریف لائے ہوئے مولانا ابراہیم دیولہ، مولانا احمد لاٹ کے علاوہ مولانا احسان الحق سے خصوصی طور پر ملاقات کی جنہوں نے چودھری پرویزالٰہی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مر حلے کے دوسرے روز پنڈال میں 5لاکھ کے قریب فرزندان اسلام کو مولانا محمد اسماعیل،مولانا احمد لاٹ،مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں کہا کہ حضو راقدس ﷺ نے قسم کھا کر فرمایا کہ تم امت مسلماں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کرتے رہو ،قبر میں جب منکر نکیر سوال کریں گے تو کیا جواب دے گا،تبلیغی اجتماع میںمنکر نکیر کے سوالوں کا جواب دینے کی تعلیم پر ہی سارا دارومدار ہے، یہ دنیا فانی ہے اور یہ چند دنوں کی ہے آخرت کی زندگی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہے، ظالموں کو ظلم سے روکتے رہو اور حق بات کی طرف کھینچ کرلاتے رہو، تمہارے قلوب بھی اسی طرح غلط کردیئے جائیں گے جس طرح ان ظالموں کے کردیئے گئے ہیں ،تم بہترین امت ہو، لوگوں کے نفع رسانی کے لیے نکالے گئے ہو،تم لوگ نیک کام کا حکم کرتے رہو اور برے کاموں سے روکتے رہواوراللہ تعالی پر ایمان رکھتے رہو، ،مسلمان بھائیوزندگی فانی ہے، اس پر ایک سیکنڈکا بھی بھروسہ نہیں ہے، دین سیکھنے میں پہل کرنے والوںکے لیے اللہ تعالیٰ نے جنت کی بشارت دی ہے ،شہر، قصبوں، گاؤں گاؤں اور گلی ،محلوں میں پھیل جاؤ اور چھوٹوں سے لے کر بڑوں تک دین سیکھنے اور سکھانے کی دعوت دے کر انکو دین پھیلانے سیکھانے کے عمل میں شامل کرکے اللہ تعالیٰ کے دربار میں بلند ی کے مراتب حاصل کرنے والے بن جاؤ ،سالانہ اجتماع میں واپس لوٹنے پر ان کو اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اوروہ لوگ قابل احترام ہیں جوا للہ تعالیٰ کے حکم کو گلی محلوں دور دراز کے علاقوں میں مشکلات سے گذر کر کاروبار مال اہل وعیال کو چھوڑ کر دینی فریضہ انجام دینے والے اللہ تعالیٰ کے دربار میں انکے بلند درجات ہیںمسلمانوں آؤ سب ملکر عہد کریں کہ اس نیک مشن کو پورا کرنے کے لیے خود کو دعوت وتبلیغ کیلئے پیش کریں تاکہ کل رب العزت کے دربار میں یہ کہہ سکیں کہ میں نے ساری زندگی گناہ اور غفلت میں گذاردی لیکن تیری راہ پر تیرے مقرب حضرات کی تقلید کرتے ہوئے میں نے بھی دین سیکھنے اور سکھانے کی کوشش کی تھی دنیا سے منہ موڑ کر خالص تیری رضا کے لیے وقت صرف کیا تھا۔