ٹیم کراچی ایکسپریس انیوٹیشن گریٹ پاک افواج مشن ردالفساد زندہ باد سائیکل ریس اتوارکو ہوگی، کلیم اعوان

جمعہ 9 نومبر 2018 17:41

ٹیم کراچی ایکسپریس انیوٹیشن گریٹ پاک افواج مشن ردالفساد زندہ باد سائیکل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) افواج پاکستان میں شامل مشن ردالفساد کے سلسلے میں پاکستان آرمی ، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان رینجرز،پاکستان پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئی100کلومیٹر طویل ’’ٹیم کراچی ایکسپریس گریٹ پاک افواج مشن ردالفساد زندہ باد سائیکل ریس‘‘ 11نومبر2018 بروز اتوار کو ہوگی۔

ریس کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان نے بتایا کہ سائیکل ریس گلبائی فلائی اوور کے نیچے ماڑی پور روڈ سے شروع ہوگی اور شیر شاہ ، بلدیہ ٹاؤن ، مواچھ گوٹھ، حب سے ہوتی ہوئی کوئٹہ جانے والی مین شاہراہ پر گڈانی موڑ سے آگے ناکہ کراری پاکستان کوسٹ گارڈز پوسٹ چیک سے واپس ہوگی اور حب سے پہلے باوانی مدرسہ نزد سندھ بلوچستان ہوٹل کے سامنے مین کراچی کوئٹہ روڈ پر اختتام پذیر ہوگی۔

(جاری ہے)

کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ ریس میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں کو ٹیم کراچی ایکسپریس میں ملازمت فراہم کی جائے گی۔ اس ریس کو اسپانسر بھی ٹیم کراچی ایکسپریس نے ہی کیا ہے۔ ریس کے فوراً بعد سائیکلسٹوں کو پر تکلف ضیافت بھی دی جائے گی۔ ریس کے چیف جج معروف انٹرنیشنل سائیکلسٹ محمد سہیل بلوچ ہیں۔ ریس میں کراچی بھر سے 100سے زائد تیز رفتار ترین سائیکلسٹ شرکت کرینگے۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں نے منتظمین و سائیکلسٹ کی حفاظت کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔