علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 3پروازیں منسوخ ، 27معمولی تاخیرکا شکار

جمعہ نومبر 17:41

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 3پروازیں منسوخ ، 27معمولی تاخیرکا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر 3پروازیں منسوخ جبکہ 27معمولی تاخیرکا شکارہوئیں ۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں ائیر بلیو کی شارجہ سے آنے والی پرواز 413،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 656اورپی آئی اے کی اسلام۔

(جاری ہے)

آباد سے آنے والی پرواز 385شامل ہے ۔ فلائی ناز کی ریاض جانے والی پرواز 318ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ، ترکش ائر کی استنبول جانے والی پرواز715بیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی ، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 652پنتالیس منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ بیس سے زائد پروازوںمیں10سے پندرہ منٹ کی تاخیر ہوئی ۔