Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق کارکردگی رپورٹ مانگ لی

جمعہ 9 نومبر 2018 18:05

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے حکومت کی 100 روزہ پلان سے متعلق کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے 100 روزہ پلان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 100 روزہ پلان کے دوران کتنے اہداف حاصل ہوئے، اس کی مکمل رپورٹ بنا کردی جائے، کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اورعوام کوریلیف فراہمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :