(ن) لیگ کو ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں ‘ شہباز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت

محنتی ،پرخلوص اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے

جمعہ 9 نومبر 2018 18:09

(ن) لیگ کو ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں ‘ شہباز شریف کی پارٹی رہنمائوں ..
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ محنتی ،پرخلوص اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے،پارٹی کے تمام شعبوں کو مربوط انداز میں توسیع دی جائے۔ مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ، عبد القادر بلوچ، ،میاںجاوید لطیف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پارٹی کی تنظیم نو کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے ۔محنتی پرخلوص اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام شعبوں کو مربوط انداز میں توسیع دی جائے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے اور تنظیم نو سے پارٹی میں ایک نئی روح پیدا ہو گی۔