ایف آئی اے کا جعلی پبلشرز کیخلاف کریک ڈائون ،3 تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ نومبر 18:09

ایف آئی اے کا جعلی پبلشرز کیخلاف کریک ڈائون ،3 تین ملزمان کو گرفتار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )پنجاب نے جعلی پبلشرز کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 3 تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان اعجاز حسین عزیزالرحمان اور عباس کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاملزمان عرصہ دراز سے جعلی کتب چھاپ رہے تھے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے بھاری مقدار میں کتابیں اور دیگر سامان برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ۔ایف آئی اے کے مطابق کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :