شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کاپیغام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مصطفی کمال

جمعہ 9 نومبر 2018 18:15

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کاپیغام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کاپیغام نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، نوجوان اقبال کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لا سکتے ہیںعلامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے نہ صرف اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانان برصغیر میں جدوجہد آزادی کاشعوربیدارکیابلکہ خودبھی عملی جدوجہدمیں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کا شمار دنیا کی ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جن کے کارنامے امتِ مسلمہ کیلئے ناقابل فراموش ہیںانہوں نے اپنی شاعری میں بھی محروم ومظلوم عوام کو فرسودہ نظام کے خلاف نبرد آزما ہونے، ظلم کے آگے نہ جھکنے اور حق و سچ کی جدوجہد کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ؒ کا آفاقی کلام کسی تعریف کا محتاج نہیں ہے اور ان کے پیغام پر عمل پیرا ہوکر ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شاعرِ مشرق علامہ اقبال ؒ مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں اور تعصبات سے پاک تھے اور تمام مذاہب و عقائد کا احترام کرتے تھے جس کا ثبوت انکے آفاقی کلام میں جابجا ملتا ہے