الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا دوسرا پائلٹ پراجیکٹ منعقد کرنے کا اعلان

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں بیرون ملک مقیم پاکستانی 12نومبر سے 27نومبر تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں

جمعہ 9 نومبر 2018 18:21

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا دوسرا پائلٹ پراجیکٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168لاہور میں انٹرنیٹ ووٹنگ کا دوسرا پائلٹ پراجیکٹ منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے ،حلقے سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانی12 نومبر سے 27نومبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ کا پہلا کامیاب پائلٹ پروجیکٹ 14 اکتوبر 2018 کوملک بھر کے ضمنی انتخابات میں منعقد کروایا گیا اور اس کامیاب آزمائشی تجربے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 13 دسمبر 2018 کو پی پی 168لاہور xxv میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آئی ووٹنگ کا دوسرا پائلٹ پروجیکٹ منعقد کیا جائیگا کمیشن کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کا تعلق پنجاب اسمبلی کے حلقے سے ہے اور مقررہ اہلیت پر پورا اترتے ہیں وہ 12نومبر 2018 سے لیکر 27 نومبر 2018 تک اپنی رجسٹریشن کرائیں کمیشن کے مطابق اہلیت کا پیمانہ آئی ووٹنگ کے عمل کو محفوظ رکھنے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے اس پیمانہ کے تحت آئی ووٹنگ کے لئے وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اہل ہیںجو Nicop رکھتے ہوں اور مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے حامل ہوں اور پی پی 168 لاہور xxv کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی فہرست کاحصہ ہوں۔

(جاری ہے)

کمیشن کے مطابق پی پی 168لاہور کے حلقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی10 سے زائد ممالک میں موجود ہیں اور ان کی تعداد 4،677 ہے ان ممالک میں مقیم پاکستانی کسی بھی مشکل کی صورت میں ویب سائیٹ پر موجود کال سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں اہل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مزید سہولت کے لئے آئی ووٹنگ کی ویب سائٹ پر "رجسٹریشن کے عمل " سے متعلق تفصیلی گائیڈز اور وڈیو ٹیوٹر موجود ہیں اس کے علاوہ شوشل میڈیا پر بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بھرپور مہم جاری رکھی جائے گی۔ ۔۔۔اعجاز خان