تحریک انصاف حکومت مسنگ پرسن کے حوالے سے خاموش نہیں رہے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد سے ایس پی پشاور طاہر داوڑ کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تمام معلومات لے کر اس ایوان اورمعزز ممبر محسن داوڑکو آگاہ کروںگا، وفاقی وزیر ا طلاعات ونشریات

جمعہ نومبر 18:33

تحریک انصاف حکومت مسنگ پرسن کے حوالے سے خاموش نہیں رہے گی، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مسنگ پرسن کے حوالے سے گزشتہ حکومتوںکی طرح خاموش نہیں رہے گی ۔ اسلام آباد سے ایس پی پشاور طاہر داوڑ کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے تمام معلومات لے کر اس ایوان اورمعزز ممبر محسن داوڑکو آگاہ کروںگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی طرف سے ایس پی طاہر داوڑ کے اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا۔

رکن اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ طاہر داوڑپشاور میں ایس پی ہیں ان کو سلام آباد سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کن کے پاس ہے اور پولیس کا افسر ہے وہ کس کے پاس ہے اور ایسی کون سی قوت ہے جو ان کو اٹھا کر لے گئی ۔ ان پر بہت سے دہشت گرد حملے ہوئے ہیںاس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں اس پر سیکرٹری داخلہ اور دوسرے اداروں سے بات کرکے ایوان اور معززممبر کو بتادوں گا ہماری حکومت گزشتہ حکومتوں کی طرح مسنگ پرسن کے حوالے سے خاموش نہیں رہیں گے۔