Live Updates

زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگا

جمعہ 9 نومبر 2018 18:33

زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی معاون برائے اوورسیز زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے ۔ زلفی بخاری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو کرے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی،عادل چٹھہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے چیف جسٹس نے منظور کرکے اعتراضات ختم کر دئیے اور درخواست سماعت کیلئے منظور کر دی گئی تھی۔

جس کے بعد اب درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے جو کہ پیر کو ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات