بھارتی چینل کی نشریات دکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق ایف آئی اے نے کسٹم کورٹ میں 4 مقدمات میں چالان جمع کرادئیے

جمعہ 9 نومبر 2018 18:54

بھارتی چینل کی نشریات دکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق ایف آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) بھارتی چینل کی نشریات دیکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق ایف آئی اے نے کسٹم کورٹ میں 4 مقدمات میں چالان جمع کرادئیے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی ڈش اور ڈیوائز اسمگلنگ کے خلاف دائرہ وسیع کردیا گیا، کراچی کے بعد سکھر اور دیگر شہروں سے بھی غیر قانونی الات برآمد کرلیئے گئے۔

کراچی کی کسٹم عدالت میں بھارتی چینل کی نشریات دیکھا کر رقم بھارت منتقل کرنے سے متعلق ایف آئی اے نے چار مقدمات میں چالان جمع کرادئیے۔ تفتیشی افسر کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی ڈش اور ڈیوائز اسمگلنگ کے خلاف دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ کراچی کے بعد سکھر اور دیگر شہروں سے بھی غیر قانونی الات برآمد کرلیئے گئے۔

(جاری ہے)

غیر قانونی ڈِش، ڈی ٹی ایچ ڈیواسز کے ذریعے انڈین مواد دکھانے کے مقدمات کی تعداد 4 ہوگئی۔

ایف آئی اے چالان میں بتایا گیا کہ انڈین مواد دکھانے والے آلات کراچی کے بعد سکھر سے بھی برآمد کئے۔ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ حوالہ کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ خفیہ اطلاع پر کورنگی میں گودام اور مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ پانی کے ٹینک سے بڑی تعداد میں غیر قانونی سامان برآمد کیا۔ ڈی ٹی ایچ ڈیواسز کے زریعے انڈین پروگرامز چلائے جاتے تھے۔

برآمد سامان میں سیٹلائٹ ریسیورز 1851، ایل این بی ایس 7387، ڈش 80 موجود شامل ہیں۔ مختلف برآمد سامان میں 1360 کی مختلف ڈیوائس بھی شامل ہیں۔ غیر قانونی ڈیواسز کے زریعے حاصل کردہ رقم بھارت بھیجی جاتی تھی۔ برآمد سامان کی رقم 14 کروڑ سے زائد ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے بھی معاونت کی جا رہی ہے۔ ملزمان کیخلاف حوالہ / ہنڈی کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئی مفرور ملزم گوردن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ گرفتار ملزمان محمد اقبال اور یاسر علی، قربان علی شیخ، منھوج کمار، طارق مکسی، اسد اللہ، طارق حسین شامل ہیں۔