نقیب اللہ قتل کے 2 مقدمات انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کو منتقل کردیئے گئے

جمعہ 9 نومبر 2018 19:04

نقیب اللہ قتل کے 2 مقدمات انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کو منتقل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) سابق ایس ایس پی را انوار و دیگر کے خلاف نقیب اللہ قتل کے 2 مقدمات انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 کو منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نقیب قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پر عدم اعتماد کی درخواست پر منتظم عدالت کے حکم پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 نے مقدمات خصوصی عدالت نمبر 3 میں منتقل کردیئے گئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نقیب اللہ کے والد نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اے ٹی سی کی جج نقیب اللہ قتل کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ اے ٹی سی ٹو کی جج کو مقدمات کی مزید سماعت سے روک کر کیسز دوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔