Live Updates

سب سے بڑےمسافر بردارجہاز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا فیصلہ

ایئربس اے380 کی فلائٹ سروس کے انتظامات کے جائزے کیلئے6 رکنی کمیٹی تشکیل، مسافر بردار طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرچکا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 نومبر 2018 19:05

سب سے بڑےمسافر بردارجہاز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہازنے پاکستان میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سول ایوی ایشن نے ایئربس اے 380 کی فلائٹ سروس کے انتظامات کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، مسافر بردار طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ایئرلائنز میں مسافروں کیلئے ایک اور بہترین اور معیاری ایئر سروس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی مسافر ایئر سروس نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافر بردار جہاز ایئر بس اے 380 کی فلائٹ سروس کے سیفٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ سول ایوی ایشن نے انتظامات کے جائزے کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فلائٹ آپریشن کیلئے فیصل صفدر جاوید کو سیفٹی کے معائنے کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید جہاز کے فلائٹ آپریشن کیلئے وقت اور مقام کا تعین کرےگا۔ دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈنگ اور ٹیک آف بھی کرچکا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 21 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں سیلولرکمپنی ہواوے کے ساتھ کمیونیکشین ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام معاہدے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئی نجی ایئر لائن لبرٹی ایئر کو لائسنس جاری کرنے، اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری بھی دے دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات