Live Updates

سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم وفائے رسولﷺ منایا گیا،ملک بھر کی مساجد میں اطاعت رسول ﷺ پر خطبات دئے گئے

پارلیمنٹ کو کٹ پتلی نہیں بننے دیں گے ،فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے کہیں اور ہو رہے ہیں غیر ملکی ہدایت کاروں کو رخصت ہونا ہوگا سنی تحریک ماہِ ربیع الاول کو ماہ ِ وفائے رسول ﷺ کے طور پر منائے گی ،جس کے تحت ملک بھر میں سیمینارز جلسے منعقد کئے جائیں گے آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھجوانے کے غیر قانونی و غیر جمہوری طریقہ پر مذاہمت کریں گے 295سی کو تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جسٹس میاں ثاقب نثارکو آسیہ مسیح کی نظر ثانی اپیل کے فیصلہ تک میڈیا بیانات سے گریز کرنا چاہئے،عدلیہ کا احترام خود عدلیہ پر بھی لازم ہے رسول اللہ ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جلائو گھیراو کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے

جمعہ 9 نومبر 2018 19:30

سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم وفائے رسولﷺ منایا گیا،ملک بھر کی ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر دینی جماعتوں نے ملک بھر میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے طور پر جمعہ کو یو م وفائے رسول ﷺ کے طور پر منا یا،اس سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ریلیاں منعقد کی گئیں ۔اس موقع پرسربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ حکومتی وزرا کے بیانات آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں حکومت دانائی کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے خود اشتعال انگیزی کی طرف بڑھ رہی ہے مزاکرات کا ارستہ اختیار کرنے کی بجائے حکومت دینی طبقہ کو مظاہروں ،دھرنوں اور احتجاج کی طرف راغب کر رہی ہے ۔

حکومت کو تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دینی جماعتوں کے قائدین سے مل کر ملک وقوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کا راستہ اختیار کرناچاہئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر گوجرانوالہ ایمن آبادی گیٹ سے فداک ابی و امی یارسول اللہ ﷺ مارچ پنڈی بائی پاس سے ہوتا ہوا سیالکوٹ پھاٹک جی ٹی روڈپر اختتام پزیر ہوا ۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی،صاحبزادہ پیر احمد فاروق شاہ مجددی،حافظ محمد طاہررضا قادری،چوہدری محمد اقبال ہنجرا،چوہدری عدیل عارف مہر ،ڈاکٹر حبیب الرحمن ،محمد منیر احمد قادری و دیگر نے کہاکہ پارلیمنٹ کو کٹ پتلی نہیں بننے دیں گے ،فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے کہیں اور ہو رہے ہیں غیر ملکی ہدایت کاروں کو رخصت ہونا ہوگا،وزیر اعظم عمران خان پارلیمنٹ میں قوم کو جواب دیں بیرون ملک دوروں پر کن شرائط پر قر ض لئے گئی ۔

وفاقی وزیر داخلہ قوم کو جواب دیں دھرنوں اور احتجاج کے دوران جلائو گھیراو کرنے والوں کو کب قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا عمران خان بطور وزیر اعظم قوم کو جواب دیں جلائو گھیراوکرنے والوں کو کن بنیادوں پر عام معافی دی گی اور ہونے والے نقصانات کو پنجاب حکومت کے خزانے سے کیوں بھرا جا رہا ہے حکومت جانتی ہے کہ کن لوگوں نے توڑ پھوڑ کی جلاو گھیراو کیا اب ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

سنی تحریک ماہِ ربیع الاول کو ماہ ِ وفائے رسول ﷺ کے طور پر منائے گی ،جس کے تحت ملک بھر میں رسول اکرم ﷺ ،اہل بیت ،صحابہ اور بزرگان دین سے محبت اور وفا کے دروس دئے جائیں گے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھجوانے کے غیر قانونی و غیر جمہوری طریقہ پر مذاہمت کریں گے 295سی کو تبدیل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔حکومت کو یاد رکھنا چاہئے کہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں ترمیم کی کو شش کی گی تو تحریک ختم نبوت چلائیں گے۔

جسٹس میاں ثاقب نثارکو آسیہ مسیح کی نظر ثانی اپیل کے فیصلہ تک میڈیا بیانات سے گریز کرنا چاہئے،عدلیہ کا احترام خود عدلیہ پر بھی لازم ہے۔عدلیہ کو مذاق نا بنایا جائے انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہئے ،ججز کی بجائے فیصلوں کو بولنا چاہئے۔رسول اللہ ﷺ کی ناموس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،جلائو گھیراو کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ماہ ربیع الاول میں منعقد ہونے والے تمام جلسوں جلوسوں ریلیوں اور محافل کو ختم نبوت اور وفائے رسول ﷺ منسوب کیا جائیگا ۔جبکہ سنی تحریک کے سنیئر مرکزی رہنما محمد شاہد گوری مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر محمد شاہد ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر،صوبائی صدر کے پی کے انعام اللہ خان ،صوبائی صدر سندھ مو لانا نور احمد قاسمی ،صوبائی صدر بلوچستان محمد علی جتک خان و دیگر رہنمائوں نے مختلف شہروں میں اجتماعات سے خطاب میں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ پر سب کچھ قربان کر دیںگے۔حکومت کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات