سوات سے تعلق رکھنے والی خیبر پختونخواکی پہلی خاتون باکسنگ ریفری یاسمین خان عالمی سطح پر مقام بنانے کیلئے پرعزم

جمعہ 9 نومبر 2018 19:52

سوات سے تعلق رکھنے والی خیبر پختونخواکی پہلی خاتون باکسنگ ریفری یاسمین ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) خیبر پختونخواکی خوبصورت وادی سوات سے تعلق رکھنے والی خاتون صوبے کی پہلی باکسنگ ریفری یاسمین خان نے عالمی سطح پر باکسنگ کے میدان میں منفرد مقام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،باکسر بننے کاخواب پورا نہ ہونے پر بحیثیت ریفری اس کھیل میں خدمات انجام دینے نکلی ہیں۔انشاء اللہ ایک وقت ضرور آئے گا کہ قومی اور بین الاقوامی باکسنگ مقابلوں میں فرائض انجام دوں گی۔

(جاری ہے)

پشاور میں منعقدہ عبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ ٹورنامنٹ میں ریفری کے فرائض انجام دینے والی خاتون ریفری یاسمین خان نے کہاکہ ویسے تو سکول لیول پر بیڈمنٹن،نیٹ بال،والی بال اورباسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں میں حصہ لیتی رہیں،تاہم انہیں باکسنگ کھیل کے ساتھ بے حد لگائو تھا،یہی وجہ تھی میں باقاعدہ باکسنگ کی بنیادی تربیت حاصل کرنے کے بعد قومی چپمپئن شپ میں صوبے کی نمائندگی کرنے کا اعزازبھی حاصل کیا،اپنے اولین فائٹ میں میڈل تو نہ جیت سکی،تاہم عہد کیاکہ باکسنگ کھیل میں ریفری کے حیثیت سے خدمات انجام دینے کیلئے باقاعدہ ریفری کورس کیا،اور اس طرح مختلف مقابلوںمیں ریفری کے فرائض انجام دیئے ہیں،ایونٹ کے موقع پر باکسنگ کھیل سے وابستہ شخصیات نے میری کارکردگی کو بے حد سراہا،جس سے میری حوصلہ آفزائی ہوئی،اورصوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید باسط کمال نے مجھے پشاورمدعوکرکے ہونیوالے عبدالجلیل مرزامیموریل باکسنگ ٹورنامنٹ میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا۔

متعلقہ عنوان :