Live Updates

وزیراعظم کی جانب سے ربیع الاول میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ،اعجاز احمد چوہدری

عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف

جمعہ 9 نومبر 2018 19:52

وزیراعظم کی جانب سے ربیع الاول میں ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ربیع الاول کے ماہ مکرم میں سید دوعالم ﷺ کی سیرت طیبہ، اخلاق حسنہ، حیات طیبہ سے بین الاقوامی برادری کو آگہی کیلئے عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس کروانے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور دانش مندانہ فیصلہ ہے ، عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے اور بیرون ملک سے علماء و مشائخ شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالمی ختم نبوت ﷺ کانفرنس سے عالمی برادری کو سرکار دوعالم ﷺ کی ذات مبارکہ کے روشن اور درخشندہ پہلوؤں سے آشنائی میسر آئے گی اسلام کا پُرامن، سلامتی، معافی، درگزر کا حقیقی فلسفہ کا پتا چلے گا، امت مسلمہ نے دنیا و آخر میں کامیابی چاہتے ہے تو آپ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہی حاصل کر سکتے ہے ،عقید ہ ختم نبوت ﷺ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اصحابہ اکرام نے ہمیں درست راستہ دکھایا ، ہم کس طرح حضور ﷺ سے محبت کر کے دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہے ، حرمت رسول ﷺ اور شان رسول ﷺ کی آن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات