اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ نومبر 19:21

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 نومبر 2018ء) :حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایل این جی کی قیتوں میں اضافہ صرف درآمدی ایل این جی پر لاگو ہوگا۔حکومت کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کےلیےنئی قیمت 12.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کی گئی ہے۔ایس ایس جی سی کےلیےنئی قیمت 13.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے اوگرا پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر چکی ہے۔اوگرا کی تجویز کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں 13 روپے فی لٹر اضافے کی بجائے 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا ۔وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی تھی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرول 5 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے مہنگا ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :