Live Updates

حکومت ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کے بلو پر نظرثانی کر کے 6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکے حساب سے بل بھجوائے ‘سید علی احسان

بے یقینی کی صورتحال کے باعث راوں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے،مطالبات کے تسلیم نہ کئے گئے تو جلد ممبرز کا اجلا س بلا کر لائحہ عمل طے کریں گے‘ پریس کانفرنس

جمعہ 9 نومبر 2018 19:57

حکومت ٹیکسٹائل ملوں کو گیس کے بلو پر نظرثانی کر کے 6.5ڈالر فی ایم ایم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن (آپٹما ) نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو 6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بجائے 12.54ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس کے بلوبھجوائے جانے کو پنجاب کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے بلوں پر نظر ثانی کر کے 16ستمبر 2018کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے پانچ زیرو ریٹڈ سیکٹر ز کو گیس 6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے بل بھجوائے جانے کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔

اس آمر کااظہاراپٹما کے مرکزی چیئرمین سید علی احسان نے آپٹما پنجاب کے چیئرمین عادل بشیر کے ہمراہ آپٹما ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ٹیکسٹائل ملوں کے کیپٹیو پاور کو گیس نہیں ملے گی تو یہ صنعت نہیں چل سکتی کیونکہ انڈسٹری پچاسی فیصدکیپٹیو پاور کے ذریعے توانائی استعمال کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے حکومت کو واضح کیا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو اس سال مزید پچاس ٹیکسٹائل ملیں بند ہوجائیں گی ۔

انہوںنے کہاکہ 2011.12میں اپٹما کے ممبرز کی تعداد 293تھی جوکہ اس وقت 190رہ گئے ہیں ۔ انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ انڈسٹری کے لئے 5سال کے لئے واضح پالیسی تشکیل دیں کیونکہ انڈسٹری چھچوپنج میں رکھ کر برآمد ات نہیںبڑھائی جاسکتی ۔انہوںنے کہاکہ اس مسئلے پر میں (سید علی احسان )اور عادل بشیر اسلام آباد وفاقی ویزخزانہ سے ملاقات کیلئے گئے تھے ہمیں کہا گیا کہ حکومت اس مسئلے پر ورکنگ کررہی ہے ۔

میری حکومت سے اپیل ہے کہ ٹیکسٹائل ملوں کو بھجوائے جانے والے گیس کے بلو پر نظرثانی کر کے 6.5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یوکے حساب سے انڈسٹری کو بل بھجوائے جائیں ۔ انہوںنے کہاکی سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی نے منگل تک گیس کے بل ادا کرنے کی مہلت دی ہے لیکن میرے ممبر ز کے پاس اتنے بھاری بل ادا کرنے کی سکت نہیں ہے حکومت نے آپٹما سے پنجاب کی صنعتوں کے لئے گیس کے یکساں ٹیرف کا وعدہ پورا نہیں کیا ۔

پنجاب کی صنعتوں کو گیس کے غیر منصفانہ بل ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بے یقینی کی صورتحال کے باعث راوں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں پانچ فیصد کمی ہوئی ہے ۔ حکومت نے ہمارے ساتھ دھوکہ کیا ہے حکومت نے انڈسٹری کے دوسو ارب روپے کے ریفنڈ دبار کھے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹری سرمائے کی شدید قلعت سے دوچار ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات کے تسلیم نہ کئے گئے تو جلد ممبرز کا اجلا س بلا کر لائحہ عمل طے کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق دائود سے بڑی امید ہے کہ وہ ہمار مسئلہ حل کروائیں گے اس کے علاوہ آپٹما نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی درخواست کی ہے امید ہے کہ آئندہ ہفتے ان سے ملاقات ہوجائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات