مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بجلی چوری میں ملوث

بجلی چوری کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس نے سابق رکن اسمبلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 نومبر 2018 19:40

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بجلی چوری میں ملوث
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 نومبر 2018ء) :بجلی چوری کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورس نے سابق رکن اسمبلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اختر عباس بوسال سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو وزیر اعظم کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں بجلی چوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے کی چوری اور بد انتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ قابل قبول نہیں۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ نگرانی خصوصی ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ ضلعی سطح پر متعلقہ ڈی سی اوز بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دیگر صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن لاہوراور پنجاب میں شروع کیا گیا۔تاحال صوبہ بھر میں یہ آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گیپکو حکام نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی رکن اسمبلی اور رہنما اختر بوسال کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔گیپکو حکام کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بجلی چوری میں ملوث تھے جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ سابق ایم پی اے سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔