گورنر سندھ سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات

گزشتہ رات کے واقعہ کے بارے میں بتایا، واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ گورنر سندھ

جمعہ 9 نومبر 2018 20:28

گورنر سندھ سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پریس کلب کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائے گا اور ہم ہر صورت میں پریس کلب کے تقدس کو برقرار رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں احمد خان ملک ، جنرل سیکریٹری مقصود یوسفی، خازن موسی کلیم، جی ایم جمالی، عارف ہاشمی، حامد الرحمان، اصغر چوہدری اور حسن عباس شامل تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظات کا ازلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور ہم صحافیوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ وفد کے اراکین نے گورنر سندھ کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس سے قبل وفد کے اراکین احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد گورنر ہائوس یادداشت پیش کرنے آئے تو گورنر سندھ نے انہیں ملاقات کے لئے اندر بلایا اور ان سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

متعلقہ عنوان :