Live Updates

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ

جولائی تا اکتوبر کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ارب سے زائد ڈالر پاکستان بھیج دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 9 نومبر 2018 20:28

پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جولائی تااکتوبربیرون ملک پاکستانیوں کیطرف سےایک ارب ڈالرسےزائد کی رقم پاکستان بھجوائی گئی۔۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے 12 ارب کا امدادی پیکج ملنے کے بعد پاکستانی معیشت پٹڑی پر آچکی ہے۔ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے۔

اس وقت ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر ڈالروں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے باہر سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں واضح اضافہ کر دیا ہے،اس حوالے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں۔بیرون ملک سےاکتوبرتاجولائی 7ارب40کروڑڈالر وطن بھیجےگئے۔ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جولائی تااکتوبربیرون ملک پاکستانیوں کیطرف سےایک ارب ڈالرسےزائد کی ترسیل کی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات