Live Updates

بیرون ملک چھپائی گئی دولت کی واپسی بارے قائم یونٹ نے و زیرِ اعظم کو رپورٹ پیش کردی

لوٹی گئی دولت اندازوں سے کہیں زائد ہے،ذرائع

جمعہ 9 نومبر 2018 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) بیرون ملک چھپائی گئی دولت کی واپسی کے حوالے سے قائم کئے جانے والے یونٹ (Assets Recovery Unit) نے و زیرِ اعظم عمران خان کو اپنی رپورٹ پیش کر دی۔ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ایسیٹ ریکوری یونٹ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ایسیٹ ریکوری یونٹ نے وزیرِ اعظم کو اپنی کارکردگی کے حوالے سے بریف کیا اور اب تک ٹریس ہونے والی بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثہ جات کی تفصیلات اور ان کی وطن واپسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے یونٹ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق لوٹی گئی دولت جس کی بیرون ملک نشاندہی ہو گئی ہے وہ اندازوں سے کہیں زائد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :