Live Updates

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے علاوہ ایک اور رہائشی منصوبے کا اعلان کردیا

عمران خان خصوصی دورے کے سلسلے میں ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے، اس دوران پاکستان شیلٹر ہوم نامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، منصوبے کے تحت عمر رسیدہ بے گھر افراد کو رہائش فراہم کی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 نومبر 2018 21:23

وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے علاوہ ایک اور رہائشی منصوبے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے علاوہ ایک اور رہائشی منصوبے کا اعلان کردیا ، عمران خان خصوصی دورے کے سلسلے میں ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے، اس دوران پاکستان شیلٹر ہوم نامی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، منصوبے کے تحت عمر رسیدہ بے گھر افراد کو رہائش فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے علاوہ ایک اور ہاوسنگ منصوبے کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے کا افتتاح وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ منصوبے کو شیلٹر ہوم کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز لاہور کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شیلٹر ہوم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

شیلٹر ہوم نامی منصوبہ ملک کے کئی شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد بے گھر کیے جانے والے عمر رسیدہ افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے۔

جبکہ غربت کی لکیر سے نیچھے زندگی بسر کرنے والے بے گھر افراد کو بھی اس منصوبے کے تحت رہائش فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے آغاز کیلئے بھی تیزی دکھانا شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر کے مختلف شہروں میں 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ گھر کم آمدنی والے افراد آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔۔۔۔۔۔شیلٹر ہوم نامی منصوبہ ملک کے کئی شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ منصوبے کا مقصد بے گھر کیے جانے والے عمر رسیدہ افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے۔ جبکہ غربت کی لکیر سے نیچھے زندگی بسر کرنے والے بے گھر افراد کو بھی اس منصوبے کے تحت رہائش فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے آغاز کیلئے بھی تیزی دکھانا شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف شہروں میں زمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے تحت ملک بھر کے مختلف شہروں میں 50 لاکھ سستے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ گھر کم آمدنی والے افراد آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات