باراک اوباما کی دونوں بیٹیوں کی پیدائش مصنوعی طریقے سے ہونے کا انکشاف

جمعہ 9 نومبر 2018 21:58

باراک اوباما کی دونوں بیٹیوں کی پیدائش مصنوعی طریقے سے ہونے کا انکشاف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔مشعل اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد ان کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا تھا۔سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں اپنے شوہر براک اوباما نے مشورہ دیا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے ’ان وٹرو فرٹیلائیزیشن‘ ( آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لینا چاہیے۔

مشعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشافات کیے، بلکہ انہوں نے دیگر کئی معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشعل اوباما نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ جب وہ 33 یا 34 سال کی تھی تو ان کا حمل ضائع ہوا، جس کے بعد انہوں نے آئی وی ایف کی مدد سے بچیوں کو جنم دینے کا فیصلہ کیا۔سابق خاتون اول نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے مشورے پر دونوں بیٹیوں کو آئی وی ایف کے ذریعے جنم دیا۔خیال رہے کہ آئی وی ایف کے لیے بچوں کا تولیدی عمل مصنوعی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس کے لیے ماں کی بچہ دانی سے انڈے نکال کر لیبارٹری میں والد کے اسپرم سے ملائے جاتے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :